ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ, گریڈ19سے 21 کے 43 افسر تبدیل

 ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ, گریڈ19سے 21 کے 43 افسر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) ایف بی آر میں گریڈ19سے 21تک کی اکھاڑ پچھاڑ، سیدہ نورین زہرہ کو کارپوریٹ آرٹی اومیں کمشنر زون سکس، امتیاز احمد کمشنر زون ٹوجبکہ عمران منیرکو کمشنر زون تھری تعینات کردیا گیا۔

لاہورسمیت ملک بھر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19سے21تک کے 43 افسروں کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے، کارپوریٹ آرٹی او لاہور کی کمشنر سیدہ نورین زہرہ کا زون ٹو سے زون سکس میں تبادلہ کردیا گیا،کمشنر زون سکس محمد عرفان رضا کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹرانٹرنل آڈٹ آئی آر ،کمشنر امجد فاروق کا لارج ٹیکس پیئریونٹ کے زون ٹو سے آڈٹ ون زون میں جبکہ کمشنراپیلز تھری محمدجمیل بھٹی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لا میں ڈائریکٹر ون تعینات کردیا گیا.

ڈائریکٹر ڈاٹ مفیضہ اقبال کا سی آرٹی او تبادلہ کرکے انہیں کمشنر زون فائیو لگادیا گیا،لارج ٹیکس پیئریونٹ کی کمشنرزون ون سنبل آغا کوکمشنرلیگل،ڈائریکٹرڈاٹ آفتاب عالم کا تبادلہ کرکے لارج ٹیکس پیئریونٹ میں کمشنرانفورسمنٹ جبکہ کمشنر اپیلز ٹوعمران منیرکا تبادلہ کرکے کارپوریٹ آرٹی او میں کمشنرزون تھری تعینات کردیا گیا ہے،کمشنراپیلز سیون عائشہ عمران بٹ کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹوریٹ آف لاء میں ڈائریکٹر ٹو ،کمشنرایل ٹی یو زون فور امتیاز احمد کوکارپوریٹ آرٹی او میں کمشنر زون ٹو،ایل ٹی یو کے کمشنر زون تھری شبیہہ الاعجازکا تبادلہ کرکے کمشنر آڈٹ ٹو جبکہ کمشنرجمشید فخری ڈاہرکا اسلام آباد سے ڈاٹ اکیڈمی لاہور میں تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر ڈاٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer