سٹی 42 : شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران اقدام قتل کا ملزم گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ورکشاپ کے مالک غلام مصطفی نے سابق ملازم عمران کو زخمی کیا تھا، ملزم نے نوکری چھوڑ کر جانے پر 2روز قبل فائرنگ کر کے عمران کو زخمی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم غلام مصطفی سے غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔