سٹی 42 : راولپنڈی میں 11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے 11 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل راولپنڈی میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں، دفاتر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھی کل عام تعطیل ہوگی۔
