عثمان خان: سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر معین الدین شاہ گیلانی کے صاحبزادہ پیر فرید الحق شاہ گیلانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑےصاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق شاہ گیلانی کی نماز جنازہ پیر معین الدین شاہ گیلانی نے پڑھائی نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔
پیر سید مہر فرید الحق گیلانی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے اُن کی شخصیت صوفیانہ تعلیمات اور روحانی خدمات کے لیے معروف تھی۔