ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام بازار 3 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام بازار 3 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بین الاقوامی مہمانوں کی آمد اور سیکیورٹی خدشات کے باعث راولپنڈی کے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لیے مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاجروں کو انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔

مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار صدر کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حکومتی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی راول ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محترمہ ایمان ظفر سمیت دیگر حکام کی ہدایات کے تحت یہ اقدام اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دکانیں بند رکھیں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا مشکلات سے بچا جا سکے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس فیصلے میں کوئی تبدیلی ہوئی تو تاجروں کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔