ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سفارتی کامیابی، مرکزی مسلم لیگ کی اظہار تشکر ریلی

پاکستان کی سفارتی کامیابی، مرکزی مسلم لیگ کی اظہار تشکر ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: لاہو رمیں مرکزی مسلم لیگ کیجانب سے پاکستان کی سفارتی کامیابی اور عالم اقوام میں منفرد مقام حاصل کرنے پر اظہار تشکر ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے مال روڈ پر پاکستان کی سفارتی کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کی اظہار تشکرریلی انجینئر عادل خلیق کی قیادت میں نکلی، ریلی کے شرکاء نے عالمی محاز پر پاکستان کی سفارتی کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان زندہ آباد کےفلگ شگاف نعرے بلند کیے۔

اس موقع پرمقررین نےریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت نے دانشمندی اور حکمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی محاز پر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،حکومت اور پاک فوج سفارتی کامیابی پر خراجِ تحسین کےمستحق ہیں ۔

مرکزی مسلم لیگ کی اظہار تشکر ریلی میں چوہدری حمید الحسن گجر و دیگر رہنما شریک تھے جبکہ شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ریلی میں بھرپور شرکت کی  جہاں شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔