ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنم جاوید کو پیش نہ کرنے پر کوٹ لکھپت سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری

صنم جاوید کو پیش نہ کرنے پر کوٹ لکھپت سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

عدالت کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران فلک جاویداور صنم جاوید دونوں کو طلب کیا گیا تھا، تاہم فلک جاوید کو پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

یہ کیس ذوالفقار نعیم  کی عدالت میں زیر سماعت آیا، جہاں جج نے عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت پر مکمل جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔