جنید ریاض : پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم فل ،پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ،ٹیسٹ پاس کرنے والےاعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم فل ،پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ،ٹیسٹ پاس کرنے والےاعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ہائی سکولوں میں تعینات اساتذہ کو مراعات کے ساتھ اضافی الاونس بھی ملے گا۔پرائمری،مڈل سکولوں میں صرف پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ خدمات سرانجام دیں گے۔پرائمری، مڈل سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے باعث اساتذہ کو ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود مذکورہ اساتذہ کے تجربہ سے فائدہ نہیں لیا جارہا تھا۔ پنجاب بھر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 1800 سے زائد ہے۔