دورِ نایاب: صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 30 جون تک مہلت دی گئی ہے جبکہ صاف پانی اتھارٹی کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سینٹرز کے قیام کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اجلاس میں اضلاع میں جاری پراجیکٹس ، تحصیل سطح پر مانیٹرنگ فریم ورک تجاویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے اگلے مالی سال میں بجٹ بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔
سی ای او صاف پانی اتھارٹی نےجاری پراجیکٹس کی تفصیلات پر بریفنگ دی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صاف پانی اتھارٹی کمپلیکس اوراضلاع میں شکایارت سنٹرز بنائے جائیں گےجبکہ صاف پانی اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 30 جون تک مہلت دی گئی ہے۔
اسکے موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ بوتل بند پانی کی مؤثر فراہمی کے میکنزم کو مزید بہتر اور قابل عمل بنایا جائے گا جبکہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش برداشت نہیں کی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر صاف پانی کی یقینی فراہمی کیلئے ٹھوس میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔