ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کیخلاف اپیل 13 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کیخلاف اپیل 13 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل 13 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل بھی شامل ہیں۔

لارجر بینچ مجرم محمد عدیل کی اپیل پر سماعت کرے گا، جسے اپنی اہلیہ کے قتل کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

کیس میں ایف آئی آر اور استغاثہ کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا، جہاں ایف آئی آر میں ایک جبکہ استغاثہ میں دو ملزمان نامزد کیے گئے۔ مزید یہ کہ ٹرائل کے دوران ایف آئی آر کے مدعی اور اہم گواہان کو پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ صرف استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر سنایا تھا، جس کے بعد معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔