رانا آذر: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نےفیفا وویمن فٹبال سیریز میں اپنی تاریخ کا پہلا میچ کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 8-0 سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے میچ کے دونوں ہاف میں یکساں برتری دکھائی، پہلے ہاف میں 4 جبکہ دوسرے ہاف میں بھی مزید 4 گول اسکور کیے، یوں مکمل طور پر حریف ٹیم پر غلبہ برقرار رکھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم اس عالمی سیریز میں شریک ہوئی ہے، اور ابتدا ہی میں بڑی کامیابی حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
پاکستان کا اگلا میچ 12 اپریل کو موریطانیہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔
صدر: پاکستان ویمنز فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمنز فٹبال کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، اور قومی کھلاڑیاں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔