ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی؛ احسن اقبال

ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی؛ احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط قومی برانڈ اور شناخت تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت نیشنل سینٹر فار برانڈ ڈیولپمنٹ (این سی بی ڈی) کے قیام پر مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں نجی اداروں کے سربراہان اور برانڈنگ ماہرین کی شرکت کی۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ قومی برانڈنگ کے لیے کارپوریٹ سیکٹر، صنعتوں اور قومی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشیں درکار ہیں،  ہماری قومی شناخت ہماری مصنوعات میں جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مصنوعات کو فروغ دے کر ہم دراصل پاکستان کے قومی برانڈ کو فروغ دے رہے ہیں،  ہمیں اپنی الگ شناخت اور برانڈ خود بنانا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ  کارپوریٹ سیکٹر اور صنعتیں پاکستان کی مشترکہ قومی شناخت اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں،  پاکستانی کی ثقافتی پہچان کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،  ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بدخوئی سے پرہیز کرنا ہو گا،  اگر کسی اچھے گھر کا فرد ہو تو وہ ہمیشہ کوشش رہتا ہے کہ میں کوئی ایسا کام نہ کروں جس سے اسکے خاندان کی بدنامی ہو، مگر یہاں ملکی سطح پر ہر دوسرا بندہ اپنے ملک کی برائی کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ عالمی سطح پر ہم ایک مضبوط قومی برانڈ کی صورت میں اپنا اور اپنی مصنوعات کا تشخص اجاگر  کریں۔