سٹی 42 : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن نور زمان، قوم کو آپ پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ نور زمان نے اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کیا، نور زمان کی فتح پاکستان کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نور زمان کے کوچز اور والدین کو بھی دلی مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔