ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے ایک اور ریلیف، نوٹیفکیشن جاری

 بجلی صارفین کیلئے ایک اور ریلیف، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیپرا نےبجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ 

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔ 

وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی ، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
 

وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا ۔