ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل ملاقات کرانا جیل مینوئل بھی ہے۔

بعدازاں عدالت کا آرڈرز وکلاء نے وصول کرلیا جس کے بعد وکلاء ٹیم اور علیمہ بی بی عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔

Ansa Awais

Content Writer