عیدالفطر کا پیغام احساس ہے ،ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں : محسن نقوی

عیدالفطر کا پیغام احساس ہے ،ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں : محسن نقوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے نماز عید الفطر لاہور میں ادا کی،محسن نقوی نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعدملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاکی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر ،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی،دوست احباب سے عید ملی ،عید کی مبارکباددی،اپنے  پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ عیدالفطر کا پیغام احساس ہے ،ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں،یہی پیغام عید ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر ،فلسطین کے مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،اقوام عالم کو یہ مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer