ویب ڈیسک : سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 2656 روپے اضافے سے 186643 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2002 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا تھا اور سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے تولہ تھا۔