لاہور میں دل دہلا دینے والی انسانیت سوز واردات

 لاہور میں دل دہلا دینے والی انسانیت سوز واردات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں دل دہلا دینے والی انسانیت سوز واردات سامنے آئی ہے جس میں شفقت کا سائبان بننے کے بجائے باپ ہی معصوم بیٹی کا قاتل بن گیا۔

سفاک باپ نے تین سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کی جان لے لی، پولیس کے مطابق جناح اسپتال میں بچی کی موت کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو حالات مشکوک دکھائی دیے، بچی کے والد خرم شہزاد نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ملزم خرم شہزاد نے اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔