ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی

نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) قلعہ گجر سنگھ میں واقع ایچ بی ایل کی عمارت میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے منٹگمری روڈ پر واقع ایچ بی ایل کی عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، پولیس اور بینک انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا تاہم بنک میں موجود کیش محفوظ رہا ہے۔ بینک انتظامیہ کے مطابق اصل نقصان کا تخمینہ دن کے وقت حالات دیکھ کر لگایا جائے گا۔