سٹی 42 : سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ اشنا شاہ کے کانوں کو ہاتھ لگوا دئیے۔
سوشل میڈیا پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں وہ رقص کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی آگاہی دے رہے ہیں اور مریضوں کی صحتیابی کی خوشی میں بھی شامل ہو کر اس کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی جنگ میں پوری دنیا کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن فائٹرز ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سب ہی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات پر سلام پیش کر رہے ہیں کیونکہ وہ صرف مریضوں کا علاج ہی نہیں بلکہ اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر ان کا ہر ممکن خیال کر رہے ہیں۔
دنیا کو جہاں یہ ویڈیو ز پسند آئی ہیں تو اداکارہ اشنا شاہ نے اسے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اداکارہ نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ کیا ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ بریک لیں اور ڈانس کریں۔
اشنا شاہ کو ڈاکٹرز اور طبی عملے پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا اور ان کے مداح ہی اداکارہ پر برس پڑے۔کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز اور نرسیں بھی انسان ہیں انہیں بھی بریک لینے کا حق ہے اور اگر وہ بریک میں ریلیکس ہونے اور مریضوں کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
Pakistani entertainment industry never fails you with their intellect. They will support dictators and bash doctors who are saving lives. It might be difficult for you to learn steps but doesnt mean you can judge them and tell them how to priorities https://t.co/MebddzaYMX
— Faysal Chaudary (@Faysal_Chaudary) April 9, 2020
تنقید کی بوچھاڑ ہونے کے بعد اداکارہ نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی لیکن ایک دوسری پوسٹ شیئر کرکے انہوں نے سب سے معذرت کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا کہ کسی کے جذبات مجروح کریں، صرف تذبذب کا شکار تھی کہ طبی عملے کے پاس کیا ڈانس کاریوگراف کرنے کا وقت ہے کیونکہ اس وقت انہیں نیند پوری کرنی چاہیے۔میرا بھی ماننا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو آرام ضرور کرنا چاہیے اس وقت وہ ہی مسیحا ہیں۔