ہزاروں اساتذہ معاوضوں سے محروم

ہزاروں اساتذہ معاوضوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں تو اساتذہ اپنے معاوضوں سے محروم،امتحانات میں ڈیوٹی نبھانے والے ٹیچرز کو تاحال معاوضہ نہ مل سکا ۔

امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے ہزاروں اساتذہ معاوضوں سے محروم ہیں، پیک نے اساتذہ کو 35 کروڑ روپے معاوضوں کی ادائیگیاں کرنا ہیں،سی ای او پیک امتول قدوس کے چھٹیوں پر چلے جانے سے ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔


آٹھویں جماعت کے امتحان میں 57 ہزار اساتذہ نے ڈیوٹیاں دی تھی،لاہور سے 4 ہزار اساتذہ نے امتحان میں ڈیوٹیاں دی تھی، پیک حکام کے مطابق عملے کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 26 اضلاع کا ریکارڈ مکمل کرلیا گیا ہے،10 اضلاع کے اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے تصدیق کا عمل جارہی ہے، لاک ڈاؤن کے بعد معاوضوں کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔


 

خیال رہے کہ لاک ڈاون کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ سے ڈیوٹیاں کرانے کے معاملہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔ اتھارٹی لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹیاں لینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ لاک ڈاون کے دوران اساتذہ سے کام لینے پر متعلقہ سکول کیخلاف شکایت درج کرائی جاسکے گی۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہےکہ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی ٹیچر سے ڈیوٹی لینا غیرقانونی ہے،شکایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے شکایت سیل میں کرائی جاسکتی ہے۔پرائیویٹ سکولزآن لائن ایجوکیشن کیلئے بھی اساتذہ کو سکول آنے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔انکا کہنا ہے کہ متعلقہ سکولوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس تمام صورتحال کے پیش نظر سرکار ی و غیر سرکار ی اساتذہ پریشان ہیں،ٹیچرز کہتے ہیں کہ پہلے معاشی مسائل کا شکار تھے اب ہمارا جائز معاوضہ بھی نہیں مل رہا۔جائیں تو جائیں کہاں۔نہ حکومت سنتی ہے اور انتظامیہ کان دھرتی ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer