"نیب کی پیشیاں نئی نہیں، 10 سال پہلے بھی بھگت چکے ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیب کی پیشیاں نئی نہیں، 10 سال پہلے بھی بھگت چکے ہیں، نیب والے بلاتے کسی کیس میں ہیں اور دھر کسی اور کیس میں لیتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی منظوری کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کی تاریخ کا نوٹس بھجوایا گیا تھا، نیب کی حركات سے سب واقف ہیں، سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ نیب سیاست زدہ ہوچکا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عدالت کی ضمانت انکے پاس تھی مگر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا، نیب والے بلاتے کسی کیس میں جبکہ گرفتار کسی اور میں کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جب ملک کی تاریخ لکھی جائے گی تو معیشت کی بدحالی پر نیب کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، آٹھ مہینوں میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا  گیا، اس وقت پاکستان کی اکانومی وینٹی لیٹر پر ہے۔

حمزہ شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے لیگی رہنما رانا مبشر نے جمع کرادیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer