ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی: گورنر پنجاب

2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا  کہنا ہے کہ آج کے عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں وہ محض دعووں ہی کی نہیں بلکہ سیاسی رہنماوں کو اُن کی کارکردگی پر پر کھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر اور ترقی یافتہ ہے اور اگر کارکردگی کی بنیاد پر اس کو جانچا جائے تو 2018 ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران کی قیادت میں ساہیوال ٹریڈرز ونگ کے 32رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہو ں نے آج گورنر ہاوس میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر پنجاب ٹریڈ رزونگ محمد علی میاں اور جنرل سیکرٹری زبیر احمد انصاری موجود تھے۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کوعزت و تحفظ دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے اجتناب برتنا چاہیے، ہم سیا ست میں اخلاقیات کے قائل ہیں۔ گورنر نے کہا کہ شہباز شریف پوری دیانتداری سے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ہمیں ادھار دے دو تاکہ کراچی کے حالات بہتر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں میٹرو بس کی تعمیر میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا کہ سا ہیوال واحد ضلع ہے جہاں پر بلدیاتی الیکشن میں تمام سیٹیں مسلم لیگ (ن) نے جیتیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ساہیوال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کول پراوجیکٹ، میڈیکل کالج اور خادم اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام کے تحت رابطہ سڑکیں تعمیر کی گئیں۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے آج ایکسپو سینٹر میں تین روزہ ‘‘پانچویں انٹرنیشنل فارما نمائش 2018ء’’ کا افتتاح کیا۔ گورنر پنجاب نے وہاں پر لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اورفارماانڈسٹریز کی طرف سے رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرایسوی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے مریضوں کو علاج معالجے کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

 گورنر نے کہا کہ گردوں اور لیور کے مریضوں کو مفت علاج کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے جس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پیپاٹائٹس کلینک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی ادویہ ساز انڈسٹری کے بڑھنے کے وسیع ترمواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کو ریگولیٹ کر کے تقریبا تین ارب روپے کی انڈسٹری کو کئی گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ لاکھوں افراد کا روزگار اس سیکٹر سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کو درپیش مسائل کو حل کرنے سے یہ انڈسٹری ملکی ضروریات کی ادویات کو پورا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھ سکتی ہے۔