قابل اعتراض ویڈیو بنا نے والے جعلی پیر کو ایک دن کی چھوٹ مل گئی

قابل اعتراض ویڈیو بنا نے والے جعلی پیر کو ایک دن کی چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور چوھدری:قابل اعتراض ویڈیو بنا کر خواتین کوہراساں کرنے والے جعلی پیرکی درخواست ضمانت،ایڈیشنل سیشن جج نےملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت11 اپریل تک ملتوی کر دی ۔         

تفصیلات کے مطابق ملزم عامل پیر نواب شاہ المعروف بنگالی بابا نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کی عدالت میں ہوئی ۔ملزم کے کیخلاف ایف ائی اے نے سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔  جس کے مطابق ملزم دم درود اور روحانی علاج کے بہانے خواتین کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کرانھیں بلیک میل کرتا تھا۔

 ملزم نے کچھ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرکے بھی ان کو ہراساں کیا۔ایف ائی اے کے پروسیکوٹر مسعود نسیم نے ملزم کی درخواست ضمانت کیخلاف دلائل دیئے اور کہا ملزم کےموبائل فون اورفیس بک اکاونٹ کی فرانزک رپورٹ سے جرم ثابت ہوتا ہے۔ عدالت نے درخواست پر حتمی بحث کیلئےسماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔