ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی ریاست 4 جون 1967 کی سرحدوں پر قائم اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو: 8 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری

غزہ میں سکیورٹی، استحکام، انسانی صورتحال اور تعمیر نو یقینی بنائی جائے

فلسطینی ریاست 4 جون 1967 کی سرحدوں پر قائم اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو: 8 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگیا ۔

8 ممالک نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر برطانیہ کی پابندی کا خیرمقدم کیا ۔برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے اشیا کی درآمد پر پابندی قابلِ تحسین ہے۔8 ممالک کا عالمی برادری سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف مزید ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ آبادکاری کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں اور افراد کو جوابدہ بنایا جائے، 

کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی اسرائیلی بستیوں سے تجارت محدود کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ۔ 

8 ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے متعلق اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہیں۔ریاستیں اسرائیلی قبضے سے پیدا صورتحال کو قانونی تسلیم نہ کریں،ریاستیں اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے میں مدد یا معاونت فراہم نہ کریں،اسرائیل آبادکاری سے متعلق تمام اقدامات واپس لے، مقبوضہ فلسطینی علاقے کا جغرافیائی و آبادیاتی کردار تبدیل کرنے کی کوششیں روکی جائیں.غزہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے،غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے جامع منصوبے پر مکمل اور فوری عملدرآمد کیا جائے.

غزہ میں سکیورٹی، استحکام، انسانی صورتحال اور تعمیر نو یقینی بنائی جائے، پائیدار اور جامع امن کا واحد قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل ہے، آزاد، خودمختار، متصل اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے،فلسطینی ریاست 4 جون 1967 کی سرحدوں پر قائم اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو، فلسطین کے مسئلے کا حل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔