ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹڈی ویزہ پر پاکستان آئے امریکی میاں بیوی کے 2 بیٹوں کیلئے پاکستانی شہریت کیس ؛ توہین عدالت کی درخواست خارج

سٹڈی ویزہ پر پاکستان آئے امریکی میاں بیوی کے 2 بیٹوں کیلئے پاکستانی شہریت کیس ؛ توہین عدالت کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سٹڈی ویزہ پر پاکستان آئے امریکی میاں بیوی کے 2بیٹوں کیلئے پاکستانی شہریت کیس میں ہائیکورٹ نے  ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے عدالتی حکم پرعمل درآمد ہونے کے باعث توہین عدالت کی درخواست خارج کی۔جسٹس منور اقبال دوگل نے امریکی شہری ایلکس میسن ہل کی درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے
موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے بیٹے پاکستان میں پیدا ہونے کے باعث شہریت کے حقدار ہیں ، شہریت کیلئے ہوم سیکرٹری کو درخواست دی ، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری کو بچوں کی پاکستانی شہریت بارے فیصلہ کا حکم  دیا۔ 

لاافسر نے کہا سٹیزن شپ کے مطابق درخواست گزار کو ڈی سی آفس سے رابطہ کرنا چائیے تھا ،اس وقت ہوم سیکرٹری ہوم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی ۔