ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملت پارک اور گلشن راوی پولیس نے 2 افراد کو غیر قانونی کیمیکل ڈور اور پتنگوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ملت پارک پولیس نے آویاں چوک سے ملزم راشد کو 65 کیمیکل ڈور کی چرخیوں اور 40 پتنگوں سمیت گرفتار کیا، جبکہ گلشن راوی پولیس نے ملزم ندیم کو 5 کیمیکل ڈور کی چرخیوں سمیت حراست میں لے لیا ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر 70 کیمیکل ڈور کی چرخیوں اور 40 پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان راشد اور ندیم کے خلاف دی پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک پتنگ کی ڈور کئی گھروں کے چراغ بجھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی اجازت حکومتی احکامات کے مطابق صرف بسنت کے تہوار پر ہوتی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔