ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی سلنڈرز کے پے در پے حادثات، ضلعی انتظامیہ متحرک

ایل پی جی سلنڈرز کے پے در پے حادثات، ضلعی انتظامیہ متحرک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ایل پی جی سلنڈرز کے پے در پے حادثات کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، لاہور میں غیر قانونی گیس ڈیکینٹنگ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

اے ڈی سی کی سرپرستی میں غیر قانونی گیس سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، جبکہ غیر قانونی گیس ڈیکینٹنگ کے خلاف فوری ایکشن کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

سول ڈیفنس، پیرا فورس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں غیر قانونی گیس ڈیکینٹنگ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس بھی غیر قانونی گیس ڈیکینٹنگ اور سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی ڈیکینٹنگ میں ملوث دکانیں سیل کی جا رہی ہیں، سامان ضبط کرنے کے ساتھ مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق صرف اوگرا سے منظور شدہ معیاری سلنڈرز میں گیس فروخت کرنے کی اجازت ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ساڑھے 5 ہزار کے قریب ایل پی جی کی دکانیں انتہائی خطرناک کاروبار میں ملوث ہیں، جہاں غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں منتقل کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر دکانوں پر حفاظتی انتظامات کا فقدان ہے، جبکہ آگ بجھانے کے آلات بھی دستیاب نہیں ہوتے، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔