ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ، ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی

کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ، ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :لاہور کے کینال روڈ پر ایچی سن کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمی ٹرک ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا، جسے ٹرک کاٹ کر باہر نکالا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد دی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں سیف سٹی کے اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔