سٹی 42: بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
ترجمان پاکستانی ہائی کمشن نئی دلی کے مطابق بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی ممکن ہوگئی ، پاکستانی شہری اٹاری - واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔
67 میں19 سویلین قیدی جبکہ 48 ماہی گیر شامل تھے۔
قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان ہائی کمیشن دہلی کے حکام موقع پر موجود رہے۔
