سٹی 42: بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر بحرین کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا،بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا،
اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ کو سلامی پیش کی ،بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی
دورے کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App