ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ نئی ترامیم کے تحت اب ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں پیرا فورس کے ذریعے کی جائیں گی، جسے قانون کے تحت باقاعدہ نافذ العمل ادارہ قرار دے دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ذخیرہ اندوزی کی واضح تعریف بھی ایکٹ میں شامل کر دی گئی ہے جبکہ ایکٹ کی تمہید اور سیکشن 8 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔ سمری ٹرائلز اور باقاعدہ عدالتی کارروائیوں کے لیے خصوصی مجسٹریٹس تعینات کیے جائیں گے تاکہ مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹایا جا سکے۔

ذخیرہ اندوزی کی مقدار اور طریقہ کار طے کرنے کے لیے ایک علیحدہ فورم بھی بنایا جائے گا، جو اس بات کا تعین کرے گا کہ کس سطح پر کارروائی کی جائے گی۔