عمران یونس : سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ ملک میں کلیئر وژن وقت کی اہم ضرورت ہے اور آئندہ 180 دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ کالا باغ سمیت بڑے ڈیمز پر فوری فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں،تاخیر سے ترقی کی رفتار، قومی ساکھ اور قیمتی مواقع سب ضائع ہو جائیں گے، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ وقت کی ضرورت ہے، 99 فیصد شرحِ خواندگی ہدف ہونا چاہیے،یونیورسٹی انرولمنٹ 80 فیصد اور ووکیشنل ٹریننگ 50 فیصد تک بڑھانا ہوگی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات کے ذریعے نچلی سطح پر ججوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے،پاکستان کو ماحولیاتی، زرعی اور میری ٹائم حب بنایا جا سکتا ہے،کیش پر انحصار ختم کر کے ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دیا جائے۔