ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی شامت آگئی

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑا اقدام، شہر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور سکروٹنی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈیلرز کے پاس موجود ہتھیار ،گولیاں لائسنس کے مطابق چیک ہوں گی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کی گئی۔

حکام کے مطابق جرائم کا 80 فیصد سے زائد حصہ غیر قانونی اسلحہ سے منسلک ہے ،ڈکیتیاں، قتل ودیگر سنگین جرائم میں غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال، اسلحہ کی ویریفیکیشن میں ہوم ڈپارٹمنٹ ودیگر ادارے شامل ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دیگر الائیڈ محکمے میں اسلحہ ڈیلرز کی مانیٹرنگ کریں گے ،غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی چین توڑنے کیلئے اقدامات تیز کر دئیے۔