عوام پر ایک اور مہنگائی بم آن گرا

لیسکو،سولر سسٹم،میٹرز قیمت، بائی ڈائریکشنل ،سٹی42
کیپشن: Solar system,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے کا رجحان بڑھنے پر میٹرز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، میٹر ساز کمپنیوں نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں پانچ سے چھ ہزار روپے اضافہ کر دیا۔
  لیسکو میں سولر سسٹم کی ڈیمانڈ بڑھنے پر " بائی ڈائریکشنل میٹرز" کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، لیسکو کی منظور شدہ کمپنیوں نے میٹرز کی قیمتوں میں اضافہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پندرہ ہزار والا میٹر بیس ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔
 واضح رہے کہ لیسکو نے قلت کی وجہ سے میٹر پرائیویٹ سیکٹر سے خریداری کی اجازت دی تھی، جس کے بعد سولر کنکشنز کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے کمپنیوں نے میٹرز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
لیسکو کی جانب سے صارفین کو بارہ ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کر کے میٹر دیا جاتا تھا لیکن اب صارفین کو این او سی دیکر مارکیٹ سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔