اب ہوگی مشینوں سے جنگ، میٹرکس فارکا ٹریلر آگیا

The Matrix Resurrections 4
کیپشن: The Matrix
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سالوں بعد ایک بار پھر نیو، روبوٹس سے جنگ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ میٹرکس فار ریسریکشنزکا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وارنر بروس  نے آخر کار میٹرکس ریسریکشنز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ شائقین آفیشل ویب سائٹ پر ٹیزر فوٹیج دیکھ سکتے ہیں جبکہ یوٹیوب کی بات کی جائے تو ٹریلر کو اب تک دس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ مداحوں کو کافی بے صبری سے اس ٹریلر کا انتظار تھا۔ میٹرکس ریسریکشنز 22 دسمبر کو سینما گھروں اور ایچ بی او میکس میں آئیں گی۔ 

میٹرکس ریسریکشنز میں سیریز میں نئے آنے والے یحییٰ عبدالمتین دوم، جیسکا ہینوک ، جوناتھن گروف ، پریانکا چوپڑا جوناس اور کرسٹینا ریکی کے ساتھ جڈا پنکٹ سمتھ بھی شامل ہیں۔