ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، سیکیورٹی کیلئے فوج طلب

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، سیکیورٹی کیلئے فوج طلب
کیپشن: Pak Army
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نیوزی لینڈ سیریزکے لئے بڑے سیکیورٹی انتظامات کافیصلہ ، پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کےلئےفوج کی مددمانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی افس نے میچزکےائیرسرویلنس، روٹس اور سٹیڈیم کے گردونواح میں موبائل جیمرزکے مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھجھوا دیا۔ لاہورپولیس نے 2سو اضافی ریزرو، ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں مانگ لیں۔ راولپنڈی نے60 اضافی ریزرو اورایلیٹ کی گاڑیاں مانگ لیں۔ دونوں ریجنز کی جانب سے ابھی فنڈز کی ڈیمانڈ نہیں کی گئی،  ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعدفنڈز کا اجرا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ  کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلا دیش ائیرلائنز کی چارٹر پرواز  BG4031 کے ذریعے  اسلام آباد لینڈ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer