ویب ڈیسک : روس کے وزیر اور صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی شہری دفاع کی مشقوں کے دوران فوٹو جرنلسٹ کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر یفگینی زنیشف پانی میں ڈوبتے کیمرا مین کو بچاتے ہوئے خود موت کا شکار ہو گئے، 55 سالہ وزیر نوریلسک کے علاقے میں شہری دفاع کی مشقوں میں شریک تھے۔ ان کا تعلق صدر ولادی میر پیوٹن کے قریبی سکیورٹی حلقے سے تھا، یفگینی روسی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے لیے بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔