لاہور آرٹس کونسل میں ثقافتی تقریبات کا باقاعدہ آغاز

لاہور آرٹس کونسل میں ثقافتی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لاہور آرٹس کونسل میں ثقافتی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاہورآرٹس کونسل کے الحمرا آرٹ سینٹر میں اسی سلسلے میں معروف ستار نواز استاد سلیم خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

لاہور آرٹس کونسل روزانہ کی بنیادوں پرعوام کے لئے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کے ہمراہ پروگرامز پیش کررہی ہے، کوویڈ 19 کے دنوں میں الحمرا آرٹس کونسل انتظامیہ نے اپنی تمام تر سرگرمیوں کو آن لائن پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور عوام کے لئے باقاعدہ اپنے ادبی و ثقافتی پروگرام آن لائن پیش کئے جو بے حد کامیاب رہے۔ 

اس تجربہ کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو الحمرا کے پیج پر نشر ہوتے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ ابلاغ کے جدید ذرائع اپنانے سے عوام اور الحمرا آرٹس کونسل کا خوبصورت رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی شائقین بھی ایسے پروگرامز کو دیکھنے کے لئے شریک ہوں گے۔