پاک زمبابوے سیریز کی تیاریاں شروع

پاک زمبابوے سیریز کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نےزمبابوے کےخلاف سیریز کی ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کےشیڈول کو آئندہ ہفتےحتمی شکل دے دی جائےگی، ذرائع کےمطابق پی سی بی نےابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئرکرلیا، پی سی بی نےبائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے، پی سی بی حکام نےزمبابوے بورڈ کویقین دہانی کرائی ہےکہ ‏کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔

پی سی بی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےبائیو سیکورماحول کےانتطامات سے فائدہ اٹھائےگا، پی سی بی کےشعبہ میڈیکل کےسربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نےبائیو سیکورماحول کےحوالےسےتیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم انتظامیہ کےدیگراراکین سے بھی بائیو سیکورماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبرکو آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سیریز 28 یا 30 اکتوبرسےشروع ہوگی، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer