سانحہ 9 مئی؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر میں ریلی کا اہتمام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہاجرین نوجوان اتحاد آذاد کشمیر کے زیرِ اہتمام افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عامر عباسی کی قیادت میں مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ 
ریلی کا اہتمام  زیرو پوائنٹ ائیرپورٹ روڈ مظفر آباد میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے شہداء پاکستان،آزادی کشمیر ، شہدائے کشمیر اور اپنے گمنام ہیروز کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ 

شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد،پاکستان زندہ باد،شہداء افواجِ پاکستان زندہ آباد  "شہداء کے وارث زندہ ہیں" جیسے نعرے لگائے ۔ 

ریلی میں امیر مجلسِ شوریٰ مہاجرین محمد یونس میر اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔