( ملک اشرف ) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ 11 سے 13 ستمبر تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے، سزائے موت اور عمر قید کے قیدیوں کی اپیلوں سے متعلق سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ گیارہ سے تیرہ ستمبر تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی شامل ہیں۔ بینچ لاہور رجسٹری میں سزائے موت اور عمر قید کے قیدیوں کی اپیلوں سے متعلق سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے جبکہ مقدمات کی سماعت کے حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد کے پیش نظر لاہور رجسٹری کے باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہوں گے۔ پولیس کی اضافی نفری تعینات اور جی پی او سے آئی جی آفس جانے والی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند کی جائے گی۔