حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائے گا

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب آ ج ہو گی، انتظا مات کو حتمی شکل دیدی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خصوصی شرکت کریں گے۔

کمشنر آصف بلال لودھی اور چیئرمین مذہبی امور کمیٹی داتا دربار ایم پی اے نذیر چوہان نے داتا گنج بخشؒ کے مزار کی سالانہ تقریب غسل کے نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کھچی، چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر سلطان گوندل، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، اے سی سٹی فضل ربی سمیت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 کمشنر نے کہاکہ غسل کی تقریب میں عوام کا جم غفیر اور حکومتی شخصیات بھی حاضری دینگی، کمشنر نے محکمہ اوقاف کے سہولت مرکز کا بھی دورہ کیا اور زائرین کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer