ٹاؤن شپ، کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ بُرُی طرح جھلس گیا

 ٹاؤن شپ، کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ بُرُی طرح جھلس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم :لیسکو ٹاؤن شپ ڈویژن میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے جھلسنے والے چھ سالہ بچے کو علاج معالجے کے لئے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو ٹاؤن شپ ڈویژن کے علاقے میں چھ سالہ بچے کو کرنٹ لگ گیا، کرنٹ لگنے کی وجہ سے بچے کے ہاتھ اور پاوں بُری طرح جھلس گئے، بچے کو امدادی طبی امداد دیکر علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 اہل علاقہ کے مطابق الیون کے وی تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے بچے کو کرنٹ لگا،بجلی کے تار گھروں کیساتھ گزر رہے ہیں،متعدد بارشکایات کے باوجود لٹکتی تاروں کو نہیں سنبھالا گیا، بچے کے لواحقین نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، ورنہ احتجاج کا راستہ اپنایا جائیگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer