اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےمراد خان سے ان کے والد سابق ڈپٹی میئر سواتی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےسواتی خان مرحوم کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔