ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال: منشیات فروش کیخلاف بڑی کارروائی، 10 کلو گرام چرس برآمد

ساہیوال: منشیات فروش کیخلاف بڑی کارروائی، 10 کلو گرام چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ساہیوال کے نواحی علاقے 51 بارہ ایل سٹاپ پر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

پولیس نے موقع پر ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔