سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام مغویوں کو 'بہت جلد' رہا کر دیا جائے گا۔
اسرائیل اور حماس نے امریکہ کے پیش کئے ہوئے "غزہ امن معاہدہ" کے "پہلے مرحلے' پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس مرحلہ میں حماس اپنی قید میں دو سال سے موجود تمام زندہ یرغمالیوں کو واپس کرے گی اور جو یرغمالی حماس کی قید میں مر گئے ہیں، ان سب کی لاشیں واپس کرے گی۔ اس جے عوض اسرائیل کی غزہ میں موجود فوج فوراً مخصوص علاقوں سے واپس نکل جائے گی اور پیچھے ہٹ کے شدہ لائن پر پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ اسرائیل کی جیلوں میں قید بہت سے سکیورٹی قیدیوں کو رہا کیا جائےگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ امن کے طویل المدتی اور پائیدار سفر کی پہلی بڑی پیش رفت ہے اور تمام فریقین کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔
انہوں نے اس تاریخی اور غیر معمولی معاہدے میں کردار ادا کرنے والے قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن عرب اور مسلم دنیا، اسرائیل، تمام ہمسایہ ممالک اور امریکا کے لیے ایک عظیم دن ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر پہلے اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ کے خاتمے کے اپنے منصوبے کے "پہلے مرحلے" پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ملکیتی پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنا نیا بیان پوسٹ کیا جس میں انہوں نے دنیا کو حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی واپسی کے معاہدے پر دستخط ہو جانے کی اطلاع دی اور مزید بتایا کہ تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا، اور اسرائیل ایک مضبوط، پائیدار اور لازوال امن کی طرف پہلا قدم کے طور پر اپنی فوجوں کو ایک متفقہ لائن پر واپس لے جائے گا،"
"تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا!" انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا، قیاس ہے کہ ٹڑمپ نے یہ بات حماس کو تسلی دیتے ہوئے کہی ہے جس نے ٹرمپ سے ضمانتیں مانگی ہیں کہ وہ (ٹرمپ) یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں مزید کہا، "یہ عرب اور مسلم دنیا، اسرائیل، تمام آس پاس کے ممالک اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے؛ اور ہم قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو انجام دینے کے لیے ہمارے ساتھ کام کیا،" ٹرمپ نے جاری رکھا۔
"مبارک ہیں امن قائم کرنے والے!" انہوں نے مزید کہا.