ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل مروان برغوتی کو رہا نہیں کرے گا

Marwan Barghouti, Hostages deal, Israel Hamas deal, City42, Gaza ceasefire, Sharm Al Shaikh, Fateh group, Palestinian Popular Front, Jerusalem , Ramallah, West Bank
کیپشن: مغربی کنارے کے شہر رملہ میں 19 اگست 2025 کو مظاہرین نے فتح پارٹی کے سرکردہ رکن مروان برغوتی کو جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں، جو بعد مین گرفتار ہو گئے اور اس وقت اسرائیل انہیں اپنی جیل میں بند سب سے اہم فلسطینی دہشت گرد کی حیثیت سے پیش کرتا ہے۔ (زین جعفر / اے ایف پی)

سٹی42:  اسرائیل  اپنے یرغمالیوں کے بدلے جو دو ہزار کے لگ بھگ فلسطینی سکیورٹی قیدی رہا کرے گا ان میں فتح پارٹی کے سرکردہ ملیٹینٹ مروان برغوتی شامل نہیں ہیں۔ اسرائیل کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ ڈیل میں مروان برغوتی کو رہا نہیں کرے گا۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل "ممتاز فلسطینی دہشت گرد"  مروان برغوتی کو رہا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے. کل ہی  حماس کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ حماس کی بھیجی ہوئی لسٹ میں کمیونسٹ پاپولر فرنٹ کے ٹاپ ملیٹینٹ لیڈر کے ساتھ سوشلسٹ الفتح کے  مروان برغوتی کا نام بھی شامل تھا لیکن اسرائیل نے پہلے ہی بتا رکھا ہے کہ وہ کچھ قیدیوں کو کسی قیمت پر رہا نہیں کر رہا جن میں 7 اکتوبر کو اسرائیل کے دیہات اور نووا میوزک فیسٹیول پر حملے کر کے قتل عام کرنے اور لوگوں کو اغوا کر کے غزہ لے جانے میں ملوث افراد سر فہرست ہیں۔ آج اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ وہ مروان برغوتی کو بھی رہا نہیں کر رہی۔

یروشلم مین نیتن یاہو حکومت کے ترجمان شوش بیڈروسیان نے صحافیوں کو بتایا کہ "میں آپ کو اس وقت بتا سکتا ہوں کہ وہ اس ریلیز کا حصہ نہیں ہوں گے۔"

برغوتی دوسرے انتفادہ کے دوران پانچ اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والے  حملوں کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کے جرم میں پانچ  مرتبہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل اور حماس نے بالواسطہ بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ غزہ میں  حماس کی قید میں موجود  48 یرغمالیوں کو اسرائیل کے زیر حراست تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا، جن میں سیکیورٹی قیدی بھی شامل ہیں۔