پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ پرستاروں کو بھارتی ویزے جاری کیئے جائیں، ذکا اشرف

 پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ پرستاروں کو بھارتی ویزے جاری کیئے جائیں، ذکا اشرف
کیپشن: Zaka Ashraf, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں میڈیا اور شائقین کے ویزوں کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی منیئجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سیکرٹری خارجہ سجاد قاضی سے رابطہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ویزہ معاملات پر سمیت اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ پرستاروں کو بھارتی ویزے جاری کیئے جائیں۔ 

چیئرمین ذکا اشرف نے سیکرٹری خارجہ سے بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ تک تحفظات پہنچانے کی درخواست کی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے حفاظتی اقدامات بڑھانے کی بھی درخواست کی گئی۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میزبانی میں ضابطے کے مطابق بھارتی بورڈ پاکستانی کرکٹ مداحوں اور صحافیوں کو ویزہ فراہمی کو یقینی بنائے۔