نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

T20 Series
کیپشن: T20 Series
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیوی ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن نے کی، جب کہ  بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن تھے، نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یوزی لینڈ  پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا۔

بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 137 رنز ہی بناسکی جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نجم الحسین نے بنائے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔

 اس کے علاوہ مہدی حسن 5، لٹن داس 15،  یاسر علی 7 ، شکیب الحسن 16،عفیف حسین 24 ، مصدق حسین 2، تسکین احمد 3 اور حسن محمود نے 1 رن اسکور کیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے اننگز کا آغاز کیا، فن 18 گیندوں پر 16 رنز بناکر پویلین لوٹے، کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے 29 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ گلین فلیپس کریز پر آنے والے آخری کھلاڑی ثابت ہوئے اور وہ 9 گیندوں پر دھواں دھار 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔